Mar ۱۱, ۲۰۲۲ ۱۱:۱۳ Asia/Tehran
  • تائیکوانڈو کے بین الاقوامی مقابلوں میں ایرانی خواتین نے 3 تمغے جیتے

ایران کی میزبانی میں تائیکوانڈو کپ کے پہلے دن کے مقابلوں میں ایران کی خواتین کھلاڑیوں نے سونے کے تین تمغے اپنے نام کئے۔

 ایسنا کی رپورٹ کے مطابق تائیکوانڈو کے بین الاقوامی مقابلے ایشیا کے قدیم و مشہور آزاد بین الاقوامی مقابلے شمار ہوتے ہیں۔

تائیکوانڈو کے چوتھے عالمی مقابلوں کا 46 ، 53 ، 62 اور73 کلو گرام کے 61 کھلاڑیوں کے مابین مقابلوں سے آغاز ہوا اور ان مقابلوں کے پہلے روزایرانی تائیکوانڈو کھلاڑیوں نے سونے کے 3 چاندی کے 3 اور کانسی کے 4 تمغے حاصل کئے۔ جبکہ قزاقستان نے سونے کا ایک ،اردن نے چاندی کا ایک، ازبکستان نے کانسی کے تین اور آذربائیجان نے کانسی کا ایک تمغہ جیتا۔

ان مقابلوں میں افغانستان، آذربایجان، ازبکستان، ہندوستان، ایران، اردن، قزاقستان، پاکستان، لبنان، ترکی نیز پناہ گزینوں کی ٹیم کے مجموعی طور پر ترانوے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

 

 

ٹیگس