پومسے عالمی کپ میں ایران کے مزید دو تمغے
پومسے کے عالمی مقابلوں کے دوسرے دن کے آغاز میں ایران کی ٹیم نے چاندی اور کانسی کا ایک ایک تمغہ حاصل کیا ہے۔
ہمارے نمائندے کے مطابق جنوبی کوریا میں جاری پومسے کے عالمی مقابلوں میں دنیا کے تریسٹھ ملکوں کے سات سو ساٹھ کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ ایران کی دو رکنی اور تین رکنی ٹیموں نے چاندی اور کانسی کے تمغے حاصل کرکے مقابلوں کے دوسرے دن کا شاندار آغاز کیا ہے۔
پومسے عالمی کپ کے دوسرے روز تین رکنی اور دو رکنی ٹیموں کے درمیان فائنل مقابلے منعقد ہوئے اور ایران کی ٹیموں نے دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
شیما نساجی، ساناز نقی پور اور فاطمہ سلیمانی زادے پر مشتمل ایرانی گرلز ٹیم، امریکہ کو شکست دیکر پومسے عالمی کپ کے فائنل میں پہنچی تھی۔
فائنل میں ایرانی ٹیم کا مقابلہ طاقتور حریف جنوبی کوریا سے ہوا جس کے دوران انتہائی کم پوائنٹ سے جنوبی کوریا نے فتح حاصل کی اورایرانی ٹیم دوسری پوزیشن پر رہی ۔
علی زادے اور تقی پور پر مشتمل ایران کی دو رکنی پومسے ٹیم نے امریکہ کے ساتھ مقابلے کے بعد اپنے ایونٹ میں کانسی کا تمغہ جیت کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔