May ۰۱, ۲۰۲۲ ۱۵:۳۴ Asia/Tehran
  • روبوکپ دوہزار بائیس کے انعقاد کا اعلا ن

روبو کپ دوہزار بائیس کے مقابلے میں ایران کی میزبانی میں منعقد ہوں گے۔

آزاد اسلامی یونیورسٹی کے تہران اور قزوین کیمپس کی ریسرچ فیکلٹی کے تعاون سے ہونے والے عالمی ربوکپ کے مقابلوں میں ایران سمیت دنیا بھر کی سو سے  زائد ٹیمیں حصہ لیں گی ۔ یہ مقابلے چار مئی سے تہران میں شروع ہوں گے اور چھے مئی تک جاری رہیں گے۔

روبوکپ کے انقعاد کا مقصد مصنوعی ذہانت ، روبوٹک اور میکاٹرونک سائنس کے شعبوں میں طلبہ و طالبات کی معلومات اور دلچسپی میں اضافہ کرنا ہے ۔ یہ مقابلے مکمل اسمارٹ ربوٹ ٹیم کی تشکیل کی غرض سے انجام پا رہے ہیں جو سن دوہزار پچاس کے فٹبال کپ کی فاتح ٹیم کے خلاف کھیلنے کے لیے میدان میں اترے گی۔

ایران کی روبوکپ کمیٹی کے سربراہ مرتضی موسی خانی نے کہا ہے کہ سولہویں روبوکپ ایران میں آٹھ طلبہ و طالبات پر مشتمل سو ملکی اور غیر ملکی ٹیمیں حصہ لیں گي ۔

ٹیگس