آئی پی ایل میں چنئی سپر کنگ پلے آف سے باہر
آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز نے چنئی سپر کنگ کو پلے آف سے باہر کر دیا۔
جمعرات کی رات آئی پی ایل کے ایک اہم میچ میں ممبئی انڈینز نے چنئی سپر کنگ کو پانچ وکٹ سے ہرا کر اسے ٹورنا منٹ سے باہر کردیا۔
ممبئی انڈینز کے گیندبازوں نے چنئی سپر کنگ کے بلے بازوں کو جم کر کھیلنے نہ دیا اور 16 اوور میں ستانوے رن پر ہی پوری ٹیم کو ڈھیر کردیا۔
ممبئی انڈینز کی طرف سے سب سے خطرناک گیندباز ڈینیل سیمس ثابت ہوئے جنہوں نے صرف 16 رن دے کر 3 وکٹ لئے ۔ ان کے بعد رائلی میرے ڈیتھ اور کمار کارتک نے 2-2 وکٹ لئے جبکہ جسپریت بومرا اور رمن دیپ سنگھ کے حصے میں، ایک ایک وکٹ آیا۔ ممبئی انڈینز نے گیندبازی کے بعد جب بلے بازی شروع کی تو 14 اوور اور 5 گیندوں میں ہی 5 وکٹ کے نقصان پر 103 رن بنا کر چنئی سپر کنگ کو پلے آف سے ہی باہر کردیا ۔
چنئی سپر کنگ کی طرف سے زیادہ 36 رن کپتان دھونی نے بنائے جس میں چار چوکے اور دو چھکے شامل ہیں ۔