Jun ۱۸, ۲۰۲۲ ۱۸:۰۳ Asia/Tehran
  • ویٹ لفٹنگ کے پیرا ایشیا پیسیفک مقابلوں میں ایرانی ٹیم کے 6 تمغے

ایران کی قومی ویٹ لفٹنگ ٹیم نے پیرا ایشیا پیسیفک ایشیائی اوپن چیمپئن شپ میں دو سونے، دو چاندی اور دو کانسی کے تمغے جیت لئے۔

جنوبی کوریا میں جاری ایشیا پیسیفک پیرا ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں ایک سو سات کلوگرام کی کیٹیگری میں ایرانی ویٹ لفٹرعلی اکبر غریب شاہی نے دوسوچون کلوگرام وزن اٹھا کر دو گولڈ میڈل جیت لئے ۔

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق ایرانی ویٹ لفٹرعلی اکبرغریب شاہی ، مجموعی طور پرچارسواٹھانوے کلوگرام کے ریکارڈ کے ساتھ کانسی کے دو تمغے حاصل کرنے میں بھی کامیاب رہے ۔

ایران کے ایک اور ویٹ لفٹرسامان رضی نے ایک سو سات کلوگرام کی کیٹگری میں دوسو تینتس کلوگرام وزن اٹھا کر چاندی کے دو تمغے جیتے ۔ اس بات کے پیش نظر کہ جنوبی کوریا کے مقابلے آزاد اورایشیا پیسیفک چیمپئن شپ کی شکل میں منعقد ہوتے ہیں لہذا ہر سیریز کے لئے انفرادی اور مجموعی طور پر دو میڈل دیئے جاتے ہیں۔

ٹیگس