سائیکلنگ کے مقابلوں میں ایران کے چار تمغے
Aug ۱۴, ۲۰۲۲ ۱۷:۴۶ Asia/Tehran
سائیکلنگ میں ایران کے چار مختلف تمغوں کے ساتھ اسلامی ملکوں کی سائیکلنگ کے مقابلے اپنے اختتام کو پہنچے۔
ہمارے نمائندے کے مطابق ترکی کے شہر قونیہ میں اسلامی ملکوں کے سائیکلنگ مقابلوں میں ایران نے چار مختلف تمغے حاصل کئے۔ ان مقابلوں میں ازبکستان کے کھلاڑیوں نے پہلا اور دوسرا مقام حاصل کیا جبکہ ایرانی خاتون کھلاڑیوں ماندانا دہقان، سمیہ یزدانی اور فروزان عبداللہی نے دو چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ حاصل کیا ۔ جبکہ مردوں میں ایرانی کھلاڑی محمد گنج خانلو نے سونے کا تمغہ حاصل کیا۔ اس طرح ایرانی کھلاڑیوں نے ایک سونے دو چاندی اور ایک کانسی سمیت مجموعی طور پر چار تمغے حاصل کئے۔