ویٹ لفٹنگ، سونے کے تین تغمے ایران کے نام
Aug ۱۴, ۲۰۲۲ ۲۰:۲۳ Asia/Tehran
اسلامی یکجہتی کھیلوں میں شریک ایران کے ویٹ لفٹر رضا بیرالوند نے سونے کے تین تمغے حاصل کرکے ہیٹ ٹرک کی ہے۔
ہمارے نمائندے کے مطابق ایران کے رضا بیرالوند نے سونے کا پہلا تغمہ سنگل اسٹریچ میں ایک سو سڑسٹھ کلو وزن اٹھا کر حاصل کیا۔ بعد ازاں ڈبل اسٹریچ میں بھی انہوں نے ایک سو چورانوے کلون وزن اٹھایا اور سونے کا تمغہ حاصل کیا۔
رضا بیرالوند اگر چہ ڈبل اسٹریچ میں دوسو پانچ کلو وزن اٹھانے میں ناکام رہے تاہم مجموعی طور پر تین سو اکسٹھ کلو وزن اٹھانے والے کھلاڑی کے طور پر سونے کا تیسرا تمغہ بھی ان کے نام ہی رہا۔
سعودی عرب کے کھلاڑی نے تین سو چون کلو وزن اٹھا کر چاندی کا جبکہ ازبکستان کے کھلاڑی نے تین سو انچاس کلووزن اٹھا کر کانسی کا تغمہ حاصل کیا۔
اسلامی یکجہتی کھیل نواگست سے ترکیہ کے شہر قونیہ میں شروع ہوئے اور اٹھارہ اگست تک جاری رہیں گے۔