رشین انٹرنیشنل ملٹری گیمز کا آغاز
رشین انٹرنیشنل ملٹری گیمز ماسکو کے پیٹریاٹ پارک میں شروع ہوگئے ہیں۔
رشین انٹرنیشنل ملٹری گیمز کے چیف ریفری ، کرنل حمید رضا ثابتیان نے بتایا ہے کہ گیمز کی افتتاحی تقریب میں ، ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی کوآرڈی نیٹر علی عبداللہی ، ماسکو میں متعین ایران کے سفیر کاظم جلالی اور دیگر ملکوں کے اعلی عہدیدار شریک تھے۔ انہوں نے بتایا کہ صدر ولادیمیر پوتین نے تقریب سے افتتاحی خطاب کیا اور دوست ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون مضبوط بنانے پر زور دیا۔
روسی صدر کا کہنا تھا کہ ملٹری گیمز کے انعقاد سے مختلف ملکوں کو اپنی دفاعی اور عسکری توانائیوں کو پرکھنے اور تجربات کے تبادلے کا موقع ملتا ہے۔
رشین انٹرنیشنل ملٹری گیمز کے چیف ریفری نے بتایا کہ ان مقابلوں میں دنیا کے سینتس ممالک حصہ لے رہے ہیں۔ جبکہ ایران اور روس سمیت دنیا کے بارہ ممالک ان کھیلوں کی میزبانی کر رہے ہیں۔