ایرانی پیرا اولمپیکس ٹیم نے مراکش مقابلوں میں تین گولڈ میڈل جیت لئے
ایرانی پیرا اولمپکس ٹیم نے مراکش گرینڈ پریکس 2022 کے مقابلوں میں تین گولڈ میڈل جیت لئے ہیں۔
ذرائع ابلاغ کی مراکش سے رپورٹ کے مطابق ایرانی پیرا اولمپکس ٹیم نے مراکش گرینڈ پریکس 2022 کے مقابلوں میں 3 گولڈ میڈل جیت لئے ہیں۔
حامد امیری نے جیولن کیٹگیری ایف 54 میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا ۔ انہوں نے اس سے پہلے جاپا ن میں منعقد ہونے و الے2020 کے مقابلوں میں بھی گولڈ میڈل جیتا تھا۔
ایف 57 کیٹگیری میں امان اللہ پپی نے بھی گولڈ میڈل جیتا، انہوں نے 2020 میں پیرااولمپکس میں سلور میڈل جیتا تھا۔
ہاشمیہ متقیان جنہوں نے 2020 کے ٹوکیو مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتا تھا، اس بار بھی گولڈمیڈل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہیں۔
رپورٹ کے مطابق 15 سے17ستمبرتک جاری رہنے والے ان مقابلوں کی میزبانی پہلی مرتبہ مراکش کے حصے میں آئی جس میں دنیا کے 41 ممالک کے 359ایتھلیٹ شرکت کر رہے ہیں۔