Dec ۰۴, ۲۰۲۱ ۱۸:۱۴ Asia/Tehran
  • پیرا ایشین یوتھ پیرا ڈوکس مقابلوں میں ایرانی کھلاڑیوں کے 23 تمغے

پیرا ایشین یوتھ گیمس کے پہلے دن ایرانی کھلاڑیوں نے مجموعی طور پر تئیس تمغے حاصل کئے۔

چوتھے پیرا ایشین یوتھ گیمس دنیا کے مختلف ملکوں کے کھلاڑیوں کی شرکت سے بحرین میں جاری ہیں جبکہ ان مقابلوں کا آغاز مختلف اتھیلیٹک مقابلوں سے ہوا اور پہلے ہی دن ایرانی کھلاڑیوں نے معذور و اپاہج اور معلول نیز کم بینا اور نابیناؤں کے مختلف شعبوں میں ہونے والے مقابلوں میں تئیس تمغے حاصل کر لئے۔

نیزا اور وزن پھیکنے کے مقابلوں میں ایرانی کھلاڑیوں ابوالفضل کوہ پیما، محمد ابراہیم پور، علی اصغر ابارقی، آتنا محمدی، امیر محمد منصوری نژاد اور محمد شہ مرادیان نے سونے کے تمغے جبکہ سکینہ ذاکری، اردلان حسین زادہ، فاطمہ طربیان، امیر مہدی ابوالحسنی، محمد مہدی رحمتیان اور مصطفی ماریان نے چاندی کے تمغےحاصل کئے۔ اسی طرح طاہا مشتاق، مہدی قربانی اور نگار قربانی بھی کانسی کے تمغے حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

کم بینا افراد اور نابیناؤں کے مقابلوں میں بھی ایرانی کھلاڑیوں نے سونے کے تین، چاندی کے چار اور کانسی کا ایک تمغہ حاصل کیا۔

ٹیگس