Sep ۱۸, ۲۰۲۲ ۱۷:۵۹ Asia/Tehran
  • فری اسٹائل کشتی کے عالمی مقابلوں میں ایران کیلئے گولڈ میڈل

فری اسٹائل کشتی کے عالمی مقابلوں میں ایرانی پہلوان نے امریکی پہلوان کو شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔

ہمارے نمائندے کے مطابق ایران کے کامران قاسم پور، صربیا میں جاری فری اسٹائل ریسلنگ کے عالمی مقابلوں کے فائنل میں اپنے طاقتور امریکی حریف اور عالمی چیمپین جیڈن کے خلاف میدان میں اترے۔

کامران قاسم پور نے بہت جچے تلے داؤ پیچ کا استعمال کرتے ہوئے،جیڈن کاکس کو دو صفر سے شکست دے کر عالمی مقابلوں میں دوسرا گولڈ میڈل حاصل کیا۔

قبل ازیں ایران کے یونس امامی نے ہندوستانی پہلوان کو چھے صفر سے ہرا کر ، برونز میڈل حاصل کیا تھا۔

ٹیگس