Oct ۰۳, ۲۰۲۲ ۱۹:۱۱ Asia/Tehran
  • ہنیڈ بال کے ایشیائی مقابلے؛ ایرانی لڑکیوں کی ٹیم کی کامیابی

ایران کی فولاد مبارکہ سپاہان کی لڑکیوں کی ہینڈ بال ٹیم نے ایشین چیمپین شپ کے دوران کویت کی الکورائین ٹیم کو شکست دے دی۔

قزاقستان کے الماتی شہر میں ہونے والے ہینڈ بال کے ایشین چیمپین شپ کے مقابلوں میں ایران کے فولاد مبارکہ سپاہان کلب کی لڑکیوں کی ٹیم نے اپنے کویتی حریف کو اکیس- انیس کے اسکور سے شکست دے دی۔ 

کویت کی الکورائین ٹیم کو ایشیا کی طاقتور ہینڈ بال ٹیموں میں شمار کیا جاتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ہینڈ بال کے ایشین چیمپین شپ کے پانچویں دور کے مقابلے یکم اکتوبر سے شروع ہوئے تھے اور نو دن تک جاری رہیں گے۔

فولاد مبارکہ سپاہان کلب کے علاوہ، ازبکستان کی ازبکچائے؛ جنوبی کوریا کی ایس کے شاکر کلیڈرز، کویت کی الکورائین اور قزاقستان کی آلتائو دوستیک ٹیموں نے شرکت کی ہے۔

ٹیگس