Oct ۱۵, ۲۰۲۲ ۱۹:۲۰ Asia/Tehran
  • ایرانی کھلاڑیوں کی نمایاں کارکردگی

کویت میں ہونے والے ایشین ایتھلیٹک چمپین شپ مقابلوں میں ایرانی کھلاڑیوں نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

کویت میں اٹھارہ سال سے کم عمر کے کھلاڑیوں کے ایشین ایتھلیٹک چمپین شپ مقابلوں کے تیسرے دن ایرانی کھلاڑیوں نے دو گولڈ میڈل، دو سلور اور ایک برونز میڈل حاصل کیا۔

سید محمد سجاد آقائی نے چار سو میٹر کی دوڑ کا آخری مرحلہ اڑتالیس سیکنڈ سینتیس ملی سیکنڈ میں طے کر کے ایران کی ٹیم کے لئے آج کا پہلا گولڈ میڈل حاصل کیا۔

مہدی ہفت چشمہ نے بھی ہیمر تھرو کے مقابلوں میں اڑسٹھ میٹر اور اڑتیس سینٹی میٹر کا ریکارڈ قائم کرکے طلائی تمغہ جیت لیا۔

ایران کی لڑکیوں کی قومی ٹیم میں شامل ملیکا نوروزی اور مہدیس مینائی پور نے بھی ہیمر تھرو کے مقابلوں میں بالترتیب چاندی اور کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

ارشیا مصدقی بھی پول جمپ میں چاندی کا تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

قابل ذکر ہے کہ اٹھارہ سال سے کم عمر کے کھلاڑیوں کے ایشین ایتھلیٹک چیمپیئن شپ کے مقابلے کویت میں سولہ اکتوبر تک جاری رہیں گے۔ ایران کی ٹیم پچیس کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

ٹیگس