جیو جٹسو ورلڈ چمپیئن شپ میں ایرانی کھلاڑی نے سلور میڈل جیت لیا
Nov ۰۱, ۲۰۲۲ ۱۸:۵۸ Asia/Tehran
متحدہ عرب امارات میں جاری ورلڈ جیو جٹسو چمپیئن شپ میں ایرانی کھلاڑی نے 94 کلوگرام کے زمرے میں سلور میڈل اپنے نام کرلیا۔
سحرنیوز/ایران: ایران کے جیو جٹسو کھلاڑی محمد مہدی رستمیان نے متحدہ عرب امارات میں ہونے والی جیو جٹسو ورلڈ چمپئین شپ 2022ء کے مقابلوں میں سلور میڈل جیت لیا ہے۔ انہوں نے یہ تمغہ 94 کلوگرام کے زمرے میں حاصل کیا ہے۔
اس چمپیئن شپ میں 75ممالک کے 1700 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جو مختلف زمروں میں ایک دوسرے سے مقابلہ کریں گے۔
جیو جٹسو ورلڈ چمپیئن شپ 2022ء 29 اکتوبر کو ابوظہبی، متحدہ عرب امارات میں شروع ہوئی ہے جو 8 نومبر تک جاری رہے گی۔