Nov ۱۴, ۲۰۲۲ ۱۹:۵۰ Asia/Tehran
  • فٹبال ورلڈ کپ 2022، ایران مشکل ترین گروپ میں ہے: فیفا

اسلامی جمہوریہ ایران کی فٹبال کی قومی ٹیم ورلڈ کپ مقابلوں کے بی گروپ میں شامل ہے جس کے بارے میں فیفا نے کہا ہے کہ یہ وہ واحد گروپ ہے جس میں شامل تمام ٹیمیں دنیا کی بیس بہترین فٹبال ٹیموں میں شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، فٹبال کی عالمی فیڈریشن نے اس لحاظ سے بی گروپ کو ایک انتہائی خاص گروپ قرار دیا ہے جو کہ بہت ہی طاقتور ٹیموں پر مشتمل ہے۔ 

فیفا کی آخری رینکنگ کے مطابق، برطانیہ فٹبال کے میدان میں دنیا کی پانچویں پوزیشن پر ہے جبکہ امریکہ سولہویں، ویلز انیسویں اور ایران بیسویں پوزیشن پر ہے۔ اس سال فٹبال کے ورلڈ کپ مقابلے قطر میں اکیس نومبر سے لیکر اٹھارہ دسمبر تک منعقد ہو رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ایران کی ٹیم آج صبح دوحہ کے لئے روانہ ہوچکی ہے۔ مقابلوں کے باضابطہ شروع ہونے سے پہلے پریکٹس سیشن اور دوستانہ میچ کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔

ٹیگس