Nov ۱۷, ۲۰۲۲ ۱۴:۴۲ Asia/Tehran
  • ایرانی ٹائیکوانڈو کھلاڑیوں کی نمایاں کارکردگی

ایران کی ٹائیکوانڈو کی قومی ٹیم عالمی مقابلوں میں ایک اور تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق، ایران کے ٹائیکوانڈو کے کھلاڑی رضا کلہر نے میکسیکو میں ہونے والے مقابلوں میں برونز میڈل حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ یہ ایرانی کھلاڑیوں کا دوسرا کانسی کا تمغہ ہے جو ان مقابلوں میں حاصل ہوا ہے۔ اس سے قبل اسّی کلوگرام کے وزن میں مہران برخورداری نے بھی برونز میڈل حاصل کیا تھا۔ میکسیکو میں ہونے والے  ٹیکوانڈو کے عالمی چیمپین شپ مقابلے، چودہ نومبر کو شروع ہوئے تھےجو بیس نومبر تک جاری رہیں گے۔ ان مقابلوں میں دنیا کے ایک سو بیس ممالک سے سات سو پچپن کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں ۔

ٹیگس