Nov ۱۷, ۲۰۲۲ ۱۵:۳۷ Asia/Tehran
  • بیچ والیبال ایشین مقابلے، ایران کی ٹیم کوارٹر فائنل میں

ایران کی بیچ والیبال کی قومی ٹیم ایشین مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔

ایران کے بندرعباس شہر میں ہونے والے بیچ والیبال ایشین چمپین شپ کے مقابلوں میں ایران کی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے اس مرحلے میں تھائی لینڈ کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں دو سیٹس میں ہرا کر کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ بنالی ۔ اس مرحلے کے دوسرے مقابلے میں چین اور عمان کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں جہاں عمان کی ٹیم دو سیٹ  میں جبکہ چین ایک سیٹ میں جیتی ۔ اس طرح عمان کی ٹیم بھی کوارٹر فائنل کے مرحلے میں داخل ہوگئی۔

قابل ذکر ہے کہ بیچ والیبال کے ایشین چمپین شپ کے مقابلے جمعہ اٹھارہ نومبر کو اختتام پذیر ہوں گے اور پہلی سے تیسری پوزیشن والی ٹیموں کو ٹرافی اور انعامات سے نوازا جائے گا۔

ٹیگس