تائیکواندو کے عالمی مقابلوں میں ایران کیلئے ایک اور میڈل
Nov ۱۸, ۲۰۲۲ ۱۷:۴۴ Asia/Tehran
تائیکواندو کے عالمی مقابلوں میں ایک اورایرانی کھلاڑی نے برونز میڈل حاصل کیا ہے۔
ہمارے نمائند کے مطابق میکسیکو میں ہونے والے تائیکواندو کے عالمی مقابلوں میں شریک ایران کے سجاد مردانی نے تیسری پوزیشن حاصل کی اور انہیں برونز میڈل دیا گیا۔ سجاد مردانی نے نو سال پہلے بھی میکسیکو میں ہونے عالمی مقابلوں میں سلور میڈل حاصل کیا تھا۔
سجاد مردانی سے پہلے ایران کے رضا کلہر بھی میکسیکو میں جاری تائیکواندو چمپین شپ میں برونز میڈل حاصل کرچکے ہیں۔
تائیکواندو کے پچیسویں عالمی مقابلے پیر سے میکسیکو میں شروع ہوئے تھے جس میں ایران سمیت دنیا کے ایک سو بیس ملکوں کے سات سو پچپن کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔