ایشیا کے نمبر ون کھلاڑی مہدی طارمی
فٹبال کی تاریخ اور شماریات کی عالمی فیڈریشن نے ایران کی قومی ٹیم کے اسٹرائیکر مہدی طارمی کو براعظم ایشیا میں دوہزار بائیس کا بہترین گول اسکورر قرار دیا ہے
سحر نیوز/ ایران: آئی ایف ایف ایچ ایس کے مطابق دوہزار بائیس کے دوران دنیا کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑیوں میں ایران کے مہدی طارمی ایشیا کے بہترین اسکورر ہیں۔
ایرانی قومی ٹیم کے اسٹرائیکر نے پرتگالی پریمیئر لیگ میں اکیس گول، اس ملک کے دیگر ڈومیسٹک میچوں میں سات اور بین الاقوامی یورپی مقابلوں میں چھے گول کیے ہیں جبکہ ایرانی قومی ٹیم کے لیے ان کے پانچ گول ریکارڈ پر ہیں۔
سنگاپور کے نیگاتا کلب کے جاپانی کھلاڑی کودائی تاناکا بھی انتالیس گول کے ساتھ، ایران کے مہدی طارمی کے ہمراہ ایشیا میں پہلے نمبر پر کھڑے ہیں۔
برطانیہ کے ٹاٹنہیم کلب میں کھیلنے والے جنوبی کوریا کے کھلاڑی ہیونگ مین سن پچیس گول کے ساتھ اس رینکنگ میں ساتویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔