Mar ۲۵, ۲۰۲۳ ۱۵:۳۴ Asia/Tehran
  • ورلڈ ریسلنگ ، محمد رضا گرائی، دنیا کے دوسرے بہترین پہلوان

ایران کے کشتی کے چمپین، محمد رضا گرائی کو دنیا کے بہترین پہلوانوں کی فہرست میں شامل کردیا گیا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: ورلڈ ریسلنگ یونین کی جانب سے رومن اسٹائل کشتی کی جاری شدہ فہرست میں محمد رضاگرائی کو دنیا کا دوسرا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔ محمد رضا گرائی سڑسٹھ کلوگرام کی کیٹیگری میں کشتی لڑتے ہیں۔
ایران کے محمد ہادی ساروی، ستانوے کلوگرام اور امین مرزا زادے، ایک سو تیس کلوگرام کی کیٹیگری میں تیسری عالمی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
  دنیا کے بہترین پہلوانوں کی فہرست میں ایران کے ناصر علی زادے، علی رضا نجاتی اور پویا دادمرز کا نام بھی شام کیا گیا ہے۔ 

ٹیگس