May ۱۳, ۲۰۲۳ ۱۷:۵۶ Asia/Tehran
  • ویٹ لفٹنگ میں ایران ایشین چیمپئن بن گیا

جنوبی کوریا میں ویٹ لفٹنگ کے ہونے والے ایشیائی مقابلوں میں ایران کی ٹیم نے پہلا مقام حاصل کیا۔

سحر نیوز/ ایران: جنوبی کوریا میں ویٹ لفٹنگ کے ہونے والے ایشیائی مقابلوں میں ایران کی ٹیم نے چھے سو پینتیس پوائنٹ کے ساتھ پہلا مقام حاصل کیا جبکہ چھے سو اکتیس پوائنٹ کے ساتھ ازبکستان دوسرے نمبر پر رہا۔ 

ایران کی طرف سے حسین سلطانی نے دو سونے ایک چاندی، آیت شریفی اور علی رضا یوسفی نے ایک ایک چاندی، مصطفی جوادی اور فاطمہ کشاورز نے ایک ایک کانسی، اور مہدی کرمی نے ایک کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

جنوبی کوریا میں ویٹ لفٹنگ کے ہونے والے ایشیائی مقابلوں میں ایران کی مردوں کی ٹیم دس اور خواتین کی ٹیم پانچ ویٹ لفٹروں پر مشتمل تھی۔

ٹیگس