Jul ۰۱, ۲۰۲۳ ۱۸:۰۵ Asia/Tehran
  • ویٹ لفٹنگ کے 2023 کے عالمی مقابلوں میں 20 ایرانی پہلوان شامل

ویٹ لفٹنگ کی ورلڈ فیڈریشن نے 2023 کے عالمی مقابلوں میں شامل ٹیموں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی ہے۔

سحر نیوز/ ایران: ویٹ لفٹنگ کی ورلڈ فیڈریشن کی اس فہرست میں ایران کے 20 پہلوانوں کا نام بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ جن میں سے ایران کی ویٹ لفٹنگ فیڈریشن 10 اصلی اور 2 اضافی کھلاڑیوں کا ل ناکم سعودی عرب میں ہونے والے عالمی مقابلوں کیلئے پیش کرے گی۔

اب تک 81 سکلو گرام کی کیٹیگیری میں حسلین سلطانی،89 کلو گرام کی کیٹیگیری میں مصطفی جوادی، 102 سکلو گرام کی کیٹیگیری میں رضا دہدار اور رسول معتمدی اور 6 دیگر کا نام آخری فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔

اس کے علاوہ رضا یوسفی، علی داودی اور آیت شریفی ہیوی ویٹ کھلاڑی کے طور پر ان مقابلوں میں شامل ہوں گے۔ البتہ 12ےکھلاڑیوں کی حد کے پیش نظر،۔ ان میں سے کسی ایک کھلاڑی کا نام فہرست سے کم کردیا جائیگا۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب میں ہونے والے ویٹ لفٹنگ کے عالمی مقابلے 2 ستمبر 2023 سے ریاض میں شروع ہوں گے۔

ٹیگس