ایران کی جونیئر ویمنز ہینڈ بال ٹیم نے ہندوستانی ٹیم کو ہرا دیا
Jul ۰۵, ۲۰۲۳ ۱۶:۳۱ Asia/Tehran
ایران کی جونیئر ویمنز ہینڈ بال ٹیم نے ایشین چمپئن شپ مقابلوں میں ہندوستانی ٹیم کو شکست دیدی۔
سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی جونیئر ویمنز ہینڈ بال ٹیم نے ایشین چمپئن شپ مقابلوں میں ہنندوستانی ٹیم کو ہرا دیا۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق سترہویں ایشین ہینڈبال چمپئن شپ کے مقابلے 30 جون سے ہانگ کانگ میں شروع ہوئے جو 9 جولائی تک جاری رہیں گے۔
گروب بی کے ابتدائی مرحلے کا آخری میچ آج صبح ایران اور ہندوستان کی یوتھ ہینڈبال ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جو ایران کی ٹیم نے اکتیس کے مقابلے میں انتالیس گول سے جیت لیا۔
ایران کی جونیئر ویمنز ٹیم کی گول کیپر الناز یار محمدی کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔