ایران کی قومی سٹنگ (sitting) والیبال ٹیم ایشیائی چیمپئن بن گئی
Jul ۰۸, ۲۰۲۳ ۱۶:۵۷ Asia/Tehran
ایران کی قومی سٹنگ (sitting) والیبال ٹیم نے قزاقستان کو ہرا کر ایشیائی چیمپئن کا مقام اپنے نام کر لیا۔
سحر نیوز/ ایران: قزاقستان میں ایشین چیمپئن شپ والیبال کے فائنل میں آج ایران اور قزاقستان کی قومی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں ۔ اس میچ میں ایران کی قومی سٹنگ (sitting) والیبال ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قزاقستان کی ٹیم کو 25-21، 25-14 اور 25-17 سے شکست دی۔
ایران کی قومی سٹنگ (sitting) ٹیم نے اس ٹورنامنٹ میں پانچ میچ کھیلے اور تمام میں کامیابی حاصل کی۔
ایران کی ٹیم نے اس کامیابی کے بعد 2024 میں پیرس میں ہونے والے پیرا اولمپکس گیمز کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔
اس سے قبل خواتین کی سٹنگ (sitting) والیبال کا فائنل کھیلا گیا جس میں ایران کی خواتین کی ٹیم کو چین کے ہاتھوں 3-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔