ورلڈ یونیورسٹی گیمزمیں ایرانی کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی
Aug ۰۱, ۲۰۲۳ ۱۹:۳۴ Asia/Tehran
چین میں جاری ورلڈ یونیورسٹی گیمزمیں ایرانی کھلاڑیوں نےعمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
سحر نیوز/ ایران: ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں ایران کی تیر اندازی کی ٹیم کے رکن رضا شبانی نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
کھیلوں کے 18 شعبوں میں دنیا کے 119 ملکوں کے کھلاڑیوں کی شرکت سے یونیورسٹی طلباء کے 31 ویں دور کے یہ عالمی مقابلے چین کے ہر چنگدو میں 29 جولائی سے جاری ہیں۔
یونیورسیاڈ تیراندازی کے سیمی فائنل میں ایران کے رضا شبانی نے جاپان کو سات ایک سے شکست دی۔
درجہ بندی کے مقابلے میں رضا شبانی کا مولداویہ کے کھلاڑی سے مقابلہ ہوا اور رضا شبانی نے اسے 5 کے مقابلے میں 6 پوائنٹ سے شکست دی اور کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔
یاد رہے کہ چین کے شہر چنگدو میں ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں ایران کی ٹیم اب تک سونے، چاندی اور کانسی کے متعدد تمغے حاصل کر چکی ہے۔