Sep ۲۶, ۲۰۲۳ ۱۶:۵۲ Asia/Tehran
  • ہانگژو ایشیائی کھیل: تائیکوانڈو کے ایرانی کھلاڑی فائنل میں

ہانگژو ایشیائی کھیلوں میں ترسٹھ کلو سے کم وزن کے تائیکوانڈو مقابلے میں ایرانی کھلاڑی علی رضا حسین پور فائنل میں پہنچ گئے ۔

ہانگژو ایشیائی کھیلوں میں، ترسٹھ کلو سے کم وزن کے تائیکوانڈو مقابلوں میں منگل کو ایران کے علی رضا حسین پور نے پہلے ہندوستان کے محمد ریحان کو دو زیرو سے شکست دی اوراس کے بعد پری کوارٹر فائنل میں پاکستانی کھلاڑی کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔

کوارٹر فائںل میں حسین پور کا مقابلہ کوریا کے کھلاڑی سے ہوا جس کو شکست دے کر وہ سیمی فائنل میں پہنچے ۔ سیمی فائنل میں ایران کے تائیکوانڈو کے کھلاڑی علی رضا حسین پور کا مقابلہ اردن کے، ایشیائی کھیلوں میں کانسی اور چاندی کا تمغہ جیتنے والے کھلاڑی زید الہلوانی سے ہوا جنہیں شکست دے کر وہ فائنل میں پہنچ گئے ۔

دوسری جانب ایران کی قومی باسکٹ بال ٹیم نے اپنے گروپ مقابلے میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم کو اکیاسی ستاون سے شکست دے دی ۔

قابل ذکر ہے کہ ہانگژو ایشیائی کھیلوں میں اسلامی جمہوریہ ایران ، سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور قزاقستان کی باسکٹ بال ٹیمیں ایک گروپ میں ہیں ۔

ٹیگس