Sep ۲۸, ۲۰۲۳ ۱۷:۴۶ Asia/Tehran
  • ہینگزو ایشیائی کھیل میں ایران کے 7 تمغے

ہینگزو میں 19 ویں ایشین گیمز کے ووشو کے مقابلوں میں ایرانی کھلاڑیوں نے شاندار کا کردگی کا مظاہرہ کیا۔

سحر نیوز/ ایران: ہینگزو ایشیائی کھیل کے ووشو مقابلوں میں ایران نے دو سونے اور چار چاندی سمیت سات تمغے حاصل کئے۔

ہینگزو میں 19 ویں ایشین گیمز 2023 کے آج جمعرات کے روز ہونے والے مقابلوں میں ایران کے کھلاڑی یوسف صبری نے ماکاو کے حریف کو شکست دے کر سونے کا تمغہ  حاصل کیا اور چیمپئن شپ جیت لی۔

ہینگزو میں 19 ویں ایشین گیمز میں ووشو کے مقابلوں میں ایران نے مجموعی طور پر سات تمغے حاصل کئے۔ جن میں ایک تمغہ کانسی کا چار تمغے چاندی کے اور دو تمغے سونے کے ہیں۔

دوسری جانب شمشیر بازی کے مقابلے میں ایران کی قومی ٹیم ، چین سے شکست کھانے کے بعد فائنل میں نہیں پہنچ سکی۔

19 ویں ایشین گیمز میں اگر ایرانی کھلاڑی اچھا کھیل پیش کرتے رہے تو 19 ویں ایشین گیمزمیں  ٹاپ 3 پوزیشن حاصل کر سکتے ہیں۔

ٹیگس