Oct ۰۷, ۲۰۲۳ ۱۴:۵۸ Asia/Tehran
  • ہانگژوایشین گیمز: فری اسٹائل ریسلنگ کے مقابلوں میں ایرانی کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی

ایران کے کھلاڑیوں نے ہانگژو ایشین گیمز میں اب تک کل پینتالیس تمغے جیتے ہیں۔

سحر نیوز/ ایران: چین کے شہر ہانگژو میں ہونے والے ایشین گیمز میں، ایران کے فری اسٹائل ریسلنگ کے مقابلوں میں چار کھلاڑی اپنے حریفوں کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئے۔

ہانگژو میں جاری انیسویں ایشیائی کھیلوں کے مقابلوں میں مختلف وزن کی کیٹیگری میں ایرانی کھلاڑیوں نے اپنے حریفوں کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔

چوہتر کلوگرام ویٹ میں یونس امامی، چھیاسی کلوگرام ویٹ میں حسن یزدانی، ستانوے کلوگرام ویٹ میں مجتبی گلیج اور ایک سو پچیس کلوگرام ویٹ میں امیر حسین زارع نے اپنے حریفوں کو شکست دیکر مقابلے کے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ان چاروں ویٹز کے فائنل آج ہفتے کو ہوں گے۔

ایران کے کھلاڑیوں نے ہانگژو ایشین گیمز میں اب تک کل پینتالیس تمغے جیتے ہیں۔

ٹیگس