Feb ۲۰, ۲۰۲۴ ۱۵:۴۱ Asia/Tehran
  • گیارہویں ایشیائی انڈور مقابلوں میں ایران کی قومی ٹیم کو ملے 16 تمغے

گیارہویں ایشیائی انڈور مقابلوں میں ایران کی قومی ایتھلیٹکس ٹیم نے سولہ تمغے جیت کر چوتھا مقام حاصل کیا۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی ایتھلیٹکس ٹیم نے آفتاب انقلاب ایتھلیٹکس کمپلیکس میں گيارہویں ایشیائی انڈور مقابلوں کی میزبانی کی جس میں خواتین کھلاڑیوں نے نو اور مرد کھلاڑیوں نے سات تمغے جیتے اس طرح ایران کی ٹیم مجموعی طور پر سولہ تمغوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہی۔

مقابلوں کے اس دور میں ایرانی خواتین نے دو سونے، چار چاندی اور تین کانسی کے تمغے جیتنے کے ساتھ ساتھ تین قومی ریکارڈ بھی توڑے ہیں جبکہ مردوں کے شعبے میں ایک سونے کا، دو چاندی کے اور چار کانسی کے تمغے جیتنے کے ساتھ ساتھ ایک قومی ریکارڈ توڑنا ایرانی کھلاڑیوں کا کارنامہ تھا۔

ان مقابلوں میں چین کی ٹیم آٹھ سونے، چھ چاندی اور دو کانسی کے تمغے جیت کر چیمپیئن رہی جبکہ جاپان کی ٹیم بھی چار چار سونے چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ جیت کر دوسرے نمبر پر رہی اور قزاقستان کی ٹیم نے چار سونے کے، دو چاندی اور چھ کانسی کے تمغے جیت کر تیسری پوزيشن حاصل کی۔ ایران کی ٹیم نے تین سونے کے، چھ چاندی اور سات کانسی کے تمغے جیت کر چوتھا مقام حاصل کیا-

 

ٹیگس