سری لنکا: ٹینس کپ مقابلوں میں ایران چیمپین
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i430919-سری_لنکا_ٹینس_کپ_مقابلوں_میں_ایران_چیمپین
سری لنکا میں ٹینس کپ مقابلوں میں ایران کے نوجوان کھلاڑیوں نے پہلا مقام حاصل کیا۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Feb ۲۵, ۲۰۲۴ ۱۳:۲۱ Asia/Tehran
  • سری لنکا: ٹینس کپ مقابلوں میں ایران چیمپین

سری لنکا میں ٹینس کپ مقابلوں میں ایران کے نوجوان کھلاڑیوں نے پہلا مقام حاصل کیا۔

سحر نیوز/ ایران: سولہ سال سے کم عمر کے ٹینس کے ڈیویس کپ مقابلے انیس سے پچیس فروری تک سری لنکا میں منعقد ہوئے اور ایران چیمپین بنا۔

ان مقابلوں میں ایران، بحرین، بھوٹان، کمبوڈیا، گوآم، عراق، اردن، قرقیزستان، لاؤس، لبنان، ماکاؤ، مالدیپ، منگولیا، میانمار، نیپال، پیسیفک جزائر، پاکستان، سعودی عرب، سنگاپور، سری لنکا، شام، ترکمنستان اور یمن کی ٹیموں نے حصہ لیا ۔

ان مقابلوں میں ایرانی نوجوانوں کی ٹینس ٹیم نے اپنے حریفوں کو شکست دے کر پہلا مقام حاصل کیا۔ اس طرح ایران کے نوجوانوں کی ٹینس ٹیم نے عالمی مقابلوں کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے جو سترہ سے پچيس مئی تک قزاقستان میں منعقد ہوں گے۔