انسانی حقوق کی تیرہ عالمی تنظیموں نے عبدالہادی الخواجہ سمیت بحرین کی جیلوں میں بند انسانی حقوق کے کارکنوں اور تمام سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے حکومت مخالفین کی سرکوبی جاری رکھتے ہوئے اعلان کیا ہےکہ حکومت کے خلاف سوشل میڈیا کا استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
بحرین کی آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے دارالحکومت منامہ کے الدراز علاقے پر حملہ کر کے تیرہ افراد کو گرفتار کر لیا جن میں بچے بھی شامل ہیں۔
سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے الزام میں تیرہ خواتین بھی بحرین کی شاہی حکومت کی جیلوں میں بند ہیں۔
بحرینی عوام نے ہفتے کی رات بھی ملک کے مختلف علاقوں منجملہ المقشاع اور البلادالقدیم میں احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے حکومت مخالفین کے خلاف آل خلیفہ حکومت کے جارحانہ اقدامات کی شدید مذمت کی۔
بحرین کی شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے سزائے موت کے قیدی کو بے پناہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
بحرین کی شاہی حکومت کی نمائشی اپیل کورٹ نے پندرہ سیاسی قیدیوں کی سزائے موت اور انیس کی عمر قید کی توثیق کردی ہے۔
بحرین کی شاہی حکومت کے فوجیوں نے مسلسل پچاسی ویں ہفتے مغربی مناما کے علاقے الدراز کی شیعہ جامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت نہیں دی۔
علمائے بحرین نے آل خلیفہ حکومت کی نمائشی عدالت کے فیصلوں کو دین اسلام اور عدل و انصاف کے بنیادی اصولوں کے منافی قرار دیا ہے۔
بحرین کے عوام نے انقلابیوں اورچار بحرینی نوجوانوں کے خلاف آل خلیفہ حکومت کے مجرمانہ اور غیر انسانی اقدامات کے خلاف مظاہرے کرکے شاہی حکومت کے ظالمانہ اقدامات کی مذمت کی ہے