Mar ۲۶, ۲۰۱۸ ۱۵:۳۷ Asia/Tehran
  • بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی جارحانہ پالیسیاں

بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے حکومت مخالفین کی سرکوبی جاری رکھتے ہوئے اعلان کیا ہےکہ حکومت کے خلاف سوشل میڈیا کا استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے وزیر داخلہ راشد بن عبداللہ آل خلیفہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ بحرین میں حکومت کے خلاف سوشل میڈیا کا استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی تیاری کی جا رہی ہے۔انھوں نے دعوی کیا کہ بعض عناصر سوشل میڈیا کے ذریعے امن و امان کی صورت حال بگاڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بارہا بحرین کی آل خلیفہ حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ سیاسی مخالفین کو بلاسبب نشانہ بنا رہی ہے اور اس نے سیکڑوں بحرینیوں کو شہری حقوق سے محروم کر دیا ہے۔واضح رہے کہ آل خلیفہ حکومت نے ٹوئٹر پیغام کی بنا پر دو ہزار پندرہ سے سرگرم بحرینی شخصیت نبیل رجب کو جیل میں بند کر رکھا ہے۔ بحرین میں چودہ فروری دو ہزار گیارہ سے حکومت مخالف تحریک جاری ہے ۔ بحرینی عوام اپنے ملک میں جمہوری حکومت کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ٹیگس