ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے واضح کیا ہے کہ تہران عراق کے امن و استحکام کی حمایت میں پوری طرح پرعزم ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے عراق کے بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سیدعلی سیستانی کو عالم اسلام کا عظیم سرمایہ قرار دیا ہے۔
حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے ایک بار پھر محرم میں عزاداری سید الشہداء کے موقع پر کورونا وائرس سے متعلق ایس او پیز اور طبی ضابطوں پرعمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
عراق کے بزرگ مرجع تقلید آيت اللہ العظمی سیستانی نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے بھیانک دھماکے کے بعد ایک بیان جاری کر کے پوری دنیا کے نیک انسانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ لبنان کی مدد کریں۔
عالم تشیع کے اہم مراجع تقلید میں سے ایک آیۃ اللہ العظمی سیستانی نے اپنے ایک فتوے میں تقریبا تین ہفتے بعد شروع ہونے جا رہے محرم الحرام کے مہینے میں عزاداری کے پروگراموں کے انعقاد کے لیے ضروری احکام جاری کیے ہیں۔
عراق کی مشترکہ آپریشنل کمانڈ کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ عراق کی مشترکہ سرحدوں کے علاقوں سے داعشی عناصر کا صفایا کرنے کی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔
سوشل میڈیا پر آيۃ اللہ العظمی سیستانی اور آيۃ اللہ العظمی خامنہ ای کے بارے میں ایک ایسا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہا ہے جس سے سامراجی افکار رکھنے والے لوگ بری طرح جل گئے ہیں۔
سعودی اخبار الشرق الاوسط کی جانب سے آيۃ اللہ العظمی سیستانی کی اہانت کے خلاف عراقی عوام نے گرین زون کے علاقے میں مظاہرہ کیا۔
سعودی اخبار الشرق الاوسط کی جانب سے مرجع عالیقدر آیت اللہ سیستانی کی اہانت پر عالمی سطح پر مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔
عراق سمیت مختلف ممالک میں شدید ردعمل سامنے آنے کے بعد ایک سعودی اخبار نے آیۃ اللہ سیستانی کے اہانت آمیز کارٹون کو اپنی ویب سائٹ سے ہٹا دیا ہے۔