آیت اللہ سیستانی عالم اسلام کا عظیم سرمایہ ہیں: ایرانی وزیر خارجہ
ایران کے وزیر خارجہ نے عراق کے بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سیدعلی سیستانی کو عالم اسلام کا عظیم سرمایہ قرار دیا ہے۔
عربی زبان میں جاری کیے جانے والے اپنے ٹوئٹ میں ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف کا کہنا تھا کہ مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی سیستانی، عراق کی مضبوط فصیل اور اسلامی دنیا کا عظیم سرمایہ ہیں۔
ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران عراق میں امن و استحکام کے قیام، اس ملک کی ارضی سالمیت کے تحفظ، اس ملک کو غاصب طاقتوں سے نجات دلانے اور عراقی قوم کی منشا کے مطابق جدید عراق کے تعمیر کے حوالے سے آیت اللہ العظمی سیستانی کے کردار کو انتہائی قدر اور احترام کی نگاہ سے دیکھتا ہے-
انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں
اس سے پہلے ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے بھی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا تھا کہ عراق میں آیت اللہ العظمی سیستانی کا کردار بے مثال ہے اور انہیں عالم اسلام میں خاص مقام و منزلت حاصل ہے۔