-
عشق، عقیدت، خدمت اور انسانیت کا بازار، اربعین مارچ
Sep ۲۶, ۲۰۲۱ ۱۳:۲۴موسم اربعین آتے ہی عراق کی سرزمین سے دنیا بھر میں ایسے دل فریب، نایاب اور لاثانی مناظر برآمد ہوتے ہیں جنہیں دیکھ کر دنیا دنگ رہ جاتی ہے۔ عشق و محبت، الفت و مودت، انسانیت و جوانمردی، ایثار و قربانی، یہ وہ گرانقدرعناصر ہیں جو مطلعِ عراق سے دنیا کے سامنے روشن ہونے والے مناظر کو رقم کرتے ہیں۔ شک نہیں کہ یہ سب کچھ مکتب حسین (ع) کا دیا ہوا گرانبہا عطیہ ہی ہے جو آج دنیا بھر میں اسلامی و انسانی اقدار کی تشہیر کا اہم اور مؤثر ذریعہ بنا ہوا ہے۔
-
فنلینڈ میں بھی سج گیا موکبِ حسینی ۔ ویڈیو
Sep ۲۶, ۲۰۲۱ ۱۲:۳۰فن لینڈ کے شہر ہیلسینکی میں سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کے چاہنے والوں نے اربعین حسینی کے موقع پر مقامی باشندوں کو مکتب حسینی سے آگاہ کرنے کے مقصد کے تحت روڈ کے کنارے ایک ’موکب‘ سجایا جس میں رہگزروں کی مہمان نوازی اور خاطر داری کے اسباب بھی فراہم کئے گئے ہیں۔
-
کربلا نہ پہنچ پانے والے زائرین کا تہران میں اجتماع
Sep ۲۶, ۲۰۲۱ ۱۰:۲۸کربلا نہ پہنچنے والے زائرین کا اجتماع کل دارالحکومت تہران میں منعقد ہو گا۔
-
اربعین کے زائرین کا سونامی کربلا سے صرف چند کیلو میٹر کے فاصلے پر
Sep ۲۶, ۲۰۲۱ ۰۸:۵۴سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور آپ کے اصحاب و انصار کے چہلم کی مناسبت سے ملین مارچ جاری ہے ۔
-
اربعین مارچ کے زائرین کی سکیورٹی حشد الشعبی کے حوالے
Sep ۲۶, ۲۰۲۱ ۰۸:۴۷الحشد الشعبی کے الفرات الاوسط آپریشنل کمانڈر نے کہا ہے کہ کربلائے معلی میں زائرین کی سکیورٹی کیلئے حشد الشعبی کے 9 ہزار 500 رضاکار تعینات ہوئے ہیں۔
-
سوئے حسین (ع) ۔ تصاویر
Sep ۲۵, ۲۰۲۱ ۱۱:۲۰کربلا، توحید و عبودیت، عشق و محبت، ایثار و قربانی، انسانیت و جوانمردی اور بے شمار اسلامی و انسانی یا بالفاظ دیگر حسینی اقدار کی جلوہ گاہ ہے۔ خدائے سبحان نے اُسے گوہر حسین (ع) کے طفیل میں ایک ایسی مقناطیسی صلاحیت عطا فرما دی ہے کہ دنیا میں ہزاروں میل دور رہنے والے بھی اُس کی جانب کھنچے چلے آتے ہیں اور ضریح حسین (ع) پر عشق و مودت سے لبریز ایک نگاہ ڈالنے کے لئے اپنے تن من اور دھن کی بازی لگا دیتے ہیں۔ ان دنوں سوئے کربلا حسینیوں کا سیلاب رواں دواں ہے۔
-
اربعین کے زائرین پر خودکش حملوں کا منصوبہ ناکام
Sep ۲۵, ۲۰۲۱ ۰۸:۴۱اربعینِ حسینی کے موقع پر زیارت امام حسین علیہ السلام کے لئے جا رہے زائرین پر حملے کا داعشی منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔
-
عراق پاکستانی زائرین کو آسان شرائط پر ویزا کی سہولت فراہم کرے: عمران خان
Sep ۲۴, ۲۰۲۱ ۱۰:۳۶پاکستان اور عراق کے وزراء اعظم نے ٹیلی فونی گفتگو میں دو جانبہ تعلقات کے فروغ، اربعین حسینی کے موقع پر پاکستانی زائرین کو آسان شرائط پر ویزا کی سہولت فراہم کرنے اور اسی طرح افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
-
سفر عشق+ ویڈیو
Sep ۲۴, ۲۰۲۱ ۰۸:۳۵سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کی مناسبت سے پیدل مارچ میں دسیوں لاکھ عراقیوں کے علاوہ عراق میں موجود ہزاروں غیر ملکی بھی اربعین مارچ میں شریک ہیں۔
-
سوئے کربلا رواں دواں ہیں حسینی پروانے۔ ویڈیو
Sep ۲۳, ۲۰۲۱ ۱۰:۵۲کربلائے معلیٰ کی جانب اربعین مارچ اور اس میں شریک زائرین کرام کی خدمت کا سلسلہ پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے۔