Sep ۲۴, ۲۰۲۱ ۱۰:۳۶ Asia/Tehran
  • عراق پاکستانی زائرین کو آسان شرائط پر ویزا کی سہولت فراہم کرے: عمران خان

پاکستان اور عراق کے وزراء اعظم نے ٹیلی فونی گفتگو میں دو جانبہ تعلقات کے فروغ، اربعین حسینی کے موقع پر پاکستانی زائرین کو آسان شرائط پر ویزا کی سہولت فراہم کرنے اور اسی طرح افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق  پاکستان کے وزیراعظم عمران خان  نے کل رات  عراق کے وزیراعظم مصطفی الکاظمی سے ہونے والی ٹیلی فونی گفتگو میں کہا کہ افغانستان میں امن و امان کا قیام خطے کے پر امن ماحول کیلئے بہت ضروری ہے۔

پاکستان کے وزیراعظم نے گزشتہ ماہ ہونے والی بغداد کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر عراق کے وزیراعظم کو مبارکباد بھی دی۔

دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری اور مذہبی سیاحت میں دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

ٹیگس