شمال مغربی غزہ میں صیہونی حکومت اور فلسطینی مجاہدین کے درمیان جھڑپوں کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔
قیدیوں کے تبادلے کے چھٹے مرحلے میں کچھ صیہونی قیدیوں کو ریڈ کراس کمیٹی کے حوالے کر دیا گیا۔
امریکی محکمہ جنگ نے دعویٰ کیا ہے کہ صیہونی حکومت اور فلسطینی مزاحمتی تحریک "حماس" کے درمیان عارضی جنگ بندی کے معاہدے کے تحت، غزہ کی پٹی پر جاسوس ڈرونز کی پرواز روک دی گئی ہے۔
اردن کے وزیر خارجہ نے فلسطین کے بارے میں منعقدہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت ، سلامتی کونسل کی خاموشی کو اپنے جرائم کی پردہ پوشی سمجھتی ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے حکام کو سزا نہ دینے کی روش کا خاتمہ کیا جائے۔
غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
اقوام متحدہ سمیت متعدد عالمی اداروں اور تنظیموں نے غزہ میں دائمی جنگ بندی اور عوام تک وسیع امداد رسانی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
اقوام متحدہ میں فلسطین کے نمائندے ریاض منصور نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت نے غزہ کے اسّی فیصد باشندوں کو بے گھر کر دیا ہے۔
غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے ابھی کچھ دیر پہلے مغربی کنارے میں مختلف علاقوں پر حملے شروع کئے ہیں۔
حزب اللہ لبنان کی مرکزی کونسل کے رکن شیخ نبیل قاووق نے کہا ہے کہ صیہونی دشمن غزہ میں تحریک مزاحمت کے مقابلے میں جھکنے پر مجبور ہو گیا ہے۔