اسرائیلی جارحیت میں کتنے فلسطینی شہید و زخمی اورکتنے ہسپتال تباہ ہوئے، تازہ ترین رپورٹ سامنے آ گئی
اسرائیلی جارحیت میں شہید اور زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تازہ ترین رپورٹ سامنے آ گئی ہے۔
سحرنیوز/ عالم اسلام: فلسطین کی وزارت صحت کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر سے آج تک اسرائیلی جارحیت میں 21 ہزار 978 فلسطینی شہید اور57 ہزار697 فلسطینی زخمی ہوئے جن میں سے زیادہ تر تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔ جبکہ شہید ہونے والوں میں 326 ڈاکٹر، نرسیں اور میڈیکل شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد ہیں ۔
صیہونی جارحیت میں 150 ہسپتالوں اور طبی مراکز اور 104 ایمبولینسوں کو نشانہ بنایا گيا ۔ جس سے 30 ہسپتال مکمل طور پرتباہ ہو گئے۔
فلسطینی قیدیوں کی تنظیم کے مطابق حالیہ ہفتوں میں صہیونی فورسز نے غزہ اور فلسطین کے دوسرے علاقوں سے بڑے پیمانے پر فلسطینیوں کو بغیر کسی جرم کے گرفتار کیا ہے۔ اس طرح مجموعی طور پر صیہونی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی تعداد 7 ہزار 800 سے زائد ہو گئی ہے۔