Oct ۱۲, ۲۰۲۱ ۰۸:۰۱
ہمارے یہاں ایک معروف کہاوت ہے کہ ’جو بوگے وہی کاٹو گے‘ یہ درحقیقت محض ایک کہاوت نہیں بلکہ امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی زبان مبارک سے نکلی وہ حقیقت ہے جس میں بشر کو خبردار کرتے ہوئے اُسے دعوت عمل دی جا رہی ہے اور متنبہ کیا جا رہا ہے کہ یاد رکھو! تمہیں دنیوی زندگی میں وہی ملے گا جس کے مقدمات تم نے خود اپنے عمل سے فراہم کئے ہوں گے اور آخرت میں بھی وہی حاصل ہوگا جو دنیا میں تم اپنے نیک یا برے عمل کی شکل میں بو چکے ہو گے۔