-
یزد میں عید غیدیرخم کا جشن، کار ریلی کا انعقاد
Jul ۲۹, ۲۰۲۱ ۱۶:۴۸ایران کے شہر یزد میں عید غدیر خم کے موقع پر جشن کا انعقاد موٹرسائیکل اور کار ریلی کی صورت میں کیا گیا۔ اس جشن کا انعقاد یزد شہر کی ثقافتی ،سماجی اور کھیلوں کی تنظیموں کی جانب سے کیا گیا۔ جشن کے اس قافلے میں کرونا ایس او پیز کی پابندی کی گئی اور لوگوں کی بڑی تعداد نے کاروان جشن میں شرکت کی۔
-
دنیا بھر میں عید غدیر کا جشن
Jul ۲۹, ۲۰۲۱ ۰۹:۱۹غدیر خم مکہ و مدینہ کے درمیان واقع اس علاقے کا نام ہے جہاں سرکار دوعالم حضرت محمد مصطفی صل اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حجۃ الوداع کے بعد حکم خداوندی سے حضرت علی علیہ السلام کو اپنا جانشین اور ولی مقرر کرنے کا اعلان فرمایا۔
-
جا بجا نظر آتی ہے علی (ع) کی جھلک- تصاویر
Jul ۲۸, ۲۰۲۱ ۱۲:۳۵ایران ایک مسلمان ملک ہے جہاں روزمرہ کی زندگی میں جا بجا محمد و آل محمد بالخصوص باب مدینة العلم علی مرتضی (ع) کے نام اور انکے ذکر کا مشاہدہ کیا جا سکتا ہے!
-
ایران جشن غدیر کے لئے تیار۔ ویڈیو/تصاویر
Jul ۲۸, ۲۰۲۱ ۱۲:۰۰عید غدیر کی آمد آمد ہے۔ اس موقع پر ایران کے گلی کوچوں، شاہرایوں اور چوراہوں کی سجاوٹ کے ساتھ ساتھ محروم طبقے بالخصوص کورونا کے سبب معیشتی مشکلات سے روبرو ہونے والے کنبوں کے لئے امدادی پیکجز بھی تیار کئے جا رہے ہیں۔
-
جشن غدیر کی زور و شور سے تیاریاں، آج شب منایا جائے گا جشن ولایت
Jul ۲۸, ۲۰۲۱ ۰۸:۴۳عید غدیر کی آمد آمد ہے اور اس مناسبت سے ایران، عراق، پاکستان اور ہندوستان سمیت دنیا بھر میں لوگ خاص جوش و ولولے کے ساتھ جشن کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔
-
مشہد مقدس میں عید غدیر خم کے جشن کا آغاز
Jul ۲۷, ۲۰۲۱ ۲۱:۲۲ایران کے مقدس شہر مشہد میں عید غدیر خم کے موقع پر جشن کی محفلوں کا آغاز ہوگيا ہے۔ شہر مشہد کی شاہراہوں اور گلی محلوں میں جشن کی محفلیں شروع ہوگئی ہیں جس میں شعراء کرام، منقبت خواں حضرات عید غدیر خم کی مناسبت سے اپنے کلام اور آواز سے حاضرین محفل کی داد وصول کررہے ہیں۔ مشہد میں کرونا ایس او پیسز کی پابندی کے ساتھ ان محفلوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
-
جشنِ غدیر کے لئے تیار ہوتی بارگاہ علی (ع)
Jul ۲۷, ۲۰۲۱ ۱۲:۵۹اٹھارہ ذی الحجہ کو عالم اسلام کی عظیم عید یعنی عید اتحاد امت، عید غدیر ہے جس کو دینی متون میں عید اکبر کے طور پر پہچنوایا گیا ہے۔ روایات کی بنیاد پر عید غدیر کے روز خدائے عز و جل کے آخری نبی حضرت مرسل اعظم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے حج سے واپسی کے موقع پر اپنے بعد امت کی ہدایت و رہنمائی کا پختہ بندوبست فرماتے ہوئے اپنے چچا زاد بھائی علی بن ابی طالب کو امت کا سرپرست اور مولیٰ قرار دیا۔ آپ نے علیؑ کا ہاتھ بلند کر کے فرمایا: من کنت مولا وفھٰذا علی مولاہ۔ اس موقع پر نجف، جشن و سرور میں غرق ہوتا ہے۔
-
دوغلے پن سے بچو! ۔ پوسٹر
Jul ۲۲, ۲۰۲۱ ۱۱:۴۵امیر المومنین علی علیه السلام دوغلے رویہ کی بابت خبردار کرتے ہوئے فرماتے ہیں: دوغلے پن سے بچو، کیوں کہ دوغلے شخص کا خدا کے نزدیک کوئی مقام نہیں ہوتا! (غررالحکم، ح ۲۶۹۴)
-
تبریر میں جشن یوم ازدواج علی (ع)وفاطمہ (س)
Jul ۱۳, ۲۰۲۱ ۱۹:۵۱ایران کے شہر تبریز ائل گلی پارک میں دختران شہید حاج قاسم سلیمانی بریگیڈ کی جانب سے یکم ذوالحجہ یوم ازدواج حضرت امام علی علیہ السلام اور حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے جشن کا انعقاد کیا گیا ، جس میں بڑی تعداد میں عاشقان اہل بیت اطہار علیہم السلام نے شرکت کی۔
-
مبارک ہو، فاطمہ (ع) علی (ع) کے گھر آ گئیں!
Jul ۱۱, ۲۰۲۱ ۲۳:۳۶تاریخ بتاتی ہے کہ وصی حضرت مصطفیٰ (ص) جناب علی مرتضیٰ (ع) کا عقد مسنون پہلی ذی الحجہ سنہ ۲ ہجری کو بضعۃ الرسول، حضرت فاطمہ زہرا (ع) کے ساتھ مدینۂ منورہ میں ہوا۔ کتب حدیثی منجملہ معالم اور بحار میں یہ روایت نقل ہوئی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا: ’’اگر علی (ع) نہ ہوتے تو فاطمہ (ع) کا دنیا میں کوئی کفو و ہمسر نہ ہوتا‘‘۔ ایران میں اس مبارک مناسبت کے پیش نظر پہلی ذی الحجہ کو ’یوم عفت و حجاب‘ کا عنوان دیا گیا ہے۔ سبھی عفیف اور باپردہ خواتین و حضرات کو یہ دن بہت بہت مبارک ہو۔