-
جاپانی آئل ٹینکر دو ٹکڑوں میں بٹ گیا ۔ ویڈیو
Aug ۱۶, ۲۰۲۰ ۲۳:۴۷پچیس جولائی کو بحر ہند میں موریشس کے ساحل کے قریب ایک جاپانی آئل ٹینکر زمیں گیر ہو گیا تھا جو آج پانی اور سمندر کی تیز لہروں کے دباؤ کی تاب نہ لاتے ہوئے دو ٹکڑوں میں تقسیم ہو گیا۔ کئی دنوں سے جاپان کے اس ٹینکر میں موجود تیل سمندر میں رِس رہا تھا جس سے علاقے کے ماحولیات کو خاصا نقصان پہونچا۔
-
جراثیمی آلودگی کا پتہ لگانے والا سادہ آکیولر ڈیوائس تیار
Aug ۱۱, ۲۰۲۰ ۱۸:۰۴ایران کی شریف یونیورسٹی کے ماہرین نے بیماری پھیلانے والی جراثیمی آلودگی کا پتہ لگانے والی سستی اور پورٹ ایبیل آکیولر ڈیوائس تیار کر لی ہے۔
-
سائیبیریا کے جنگلات میں لگی بھیانک آگ ۔ ویڈیو
Jul ۲۱, ۲۰۲۰ ۱۳:۲۴روسی گرین پیس نے پیر کو ایک فضائی فوٹیج جاری کی جس میں سائبیریا میں بڑے پیمانے پر وائلڈ فائر کے شب و روز کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔ اب تک ان جنگلات میں دوسو نقطوں پر آتس زدگی کا مشاہدہ کیا جا چکا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ آگ فضائی اور ماحولیاتی آلودگی کے سبب زمین کا درجۂ حرارت بڑھ جانے کے نتیجے میں لگی ہے۔ اب تک اس آگ سے بڑے پیمانے پر قدرتی سبزہ جل کر راکھ ہو چکا ہے اور کافی کوششوں کے باوجود اب تک آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ یہ آگ ابتدائے جولائی سے قدرتی جنگلات کو اپنا لقمہ بنا رہی ہے۔
-
دنیا اب ٹرمپ کو برداشت نہیں کر سکتی: جوبائیڈن
Apr ۲۴, ۲۰۲۰ ۱۶:۴۲امریکہ میں دو ہزار بیس کے صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کے حریف اور ڈیموکریٹ پارٹی کے نامزد امیدوار جوبائیڈن نے کہا ہے کہ امریکہ بلکہ پوری دنیا اب مزید چار برس کے لئے ٹرمپ کو برداشت نہیں کر سکتی۔
-
ہانگ کانگ، بلند عمارتوں کا خوبصورت جنگل ۔ تصاویر
Mar ۱۳, ۲۰۲۰ ۱۵:۵۸جیسے جیسے دنیا نے صنعتی ترقی شروع کی اور اُس نے انسانی طبیعت کے تقاضوں کو پیچھے دھکیل کر صنعتی ذہنیت کے ساتھ فیصلے لینے شروع کئے تو بھر دنیا پھر میں مختلف شکلوں میں اسکے اثرات نمایاں ہونا شروع ہوئے۔ منجملہ یہ کہ انسانی رہائش کے لئے اونچی عمارتوں کے ایسے جنگل بنا دئے گئے جنہوں نے انسانی طبیعت میں فراخ دلی، ملن ساری، ملنے جلنے کا جذبہ، انسانیت اور ہمدردی کا گلہ اس طرح گھونٹا کہ دو دو میٹر کے فاصلے پر بنے پنجروں (گھروں) میں برسوں تک ایک ساتھ رہنے والے، ایک دوسرے سے پوری طرح بیگانہ ہو گئے۔
-
رہبر انقلاب نے پودے لگائے۔ تصاویر+ویڈیو
Mar ۰۳, ۲۰۲۰ ۱۹:۵۶یوم شجرکاری اور ہفتہ قومی وسائل کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی نے منگل کی صبح دو پھلدار درختوں کے پودے لگائے۔
-
ماحولیات انسانی جفاؤں کا شکار ۔ تصاویر
Nov ۲۶, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۰انڈپینڈنٹ اردو کی ایک رپورٹ کے مطابق فضائی آلودگی سے سالانہ ستر لاکھ موتیں ہوتی ہیں جن میں ۱۵ لاکھ کم عمر بچے شامل ہیں۔ اس وقت ماحولیات اور بالخصوص فضائی ، زمیی اور سمندری آلودگی عالمی سطح پر باعث تشویش بنی ہوئی ہے اور دنیا بھر میں آئے دن کہیں نہ کہیں مظاہرین سڑکوں پر نکل آتے ہیں تاکہ اپنے حکام سے ماحولیات کے تحفظ اور اسکو لاحق خطرات سے نمٹنے کے لئے سنجیدہ اور فوری اقدامات عمل میں لائیں۔
-
دہلی میں آلودگی کے مسئلے میں بی جے پی اور عاپ کے درمیان زبردست نونک جھونک
Nov ۲۱, ۲۰۱۹ ۱۸:۵۶ہندوستانی پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں، دارالحکومت دہلی میں آلودگی کے مسئلے میں بھارتی جنتا پارٹی اور عام آدمی پارٹی کے درمیان زبردست نونک جھونک ہوئی ۔
-
نئی دہلی فضائی آلودگی کے شکنجے میں ۔ تصاویر
Nov ۰۹, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۴گزشتہ کئی برسوں سے ہندوستان کے مختلف چھوٹے بڑے شہروں بالخصوص دارالحکومت نئی دہلی کو شدید فضائی آلودگی کا سامنا ہے۔اس وقت فضائی آلودگی دنیا کے ماحولیات کے لئے ایک بڑے خطرے میں تبدیل ہو چکی ہے جس پر اقوام عالم کے فرد فرد کو نوٹس لینے اور اس کے تئیں اپنے فرائض کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
-
پلاسٹیک کی تھیلیوں کے نقصانات
Jun ۱۰, ۲۰۱۸ ۰۵:۴۴فوٹو گیلری