انڈونیشیا اور روس کے وزرائے خارجہ نے جنوب مشرقی ایشیا کے علاقے میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرات کا مقابلہ کرنے کے مقصد سے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ہے-
سپریم کورٹ آف انڈونیشیا نے جکارتہ کے غیر مسلم گورنر کو جن کا مذہب عیسائی ہے توہین مذہب اور توہین قرآن کا الزام ثابت ہونے پر 2 سال قید کی سزا سنادی ہے ۔
انڈونیشیا کی جیل سے 200 کے قریب قیدی فرار ہوگئے ہیں جب کہ مقامی پولیس نے 70 قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔
سن 2050 تک ہندوستان دنیا کا سب سے زیادہ مسلم آبادی والا ملک بن جائے گا۔
ملائیشیا میں ایک مسافرکشتی ڈوبنے سے 13 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ ابراہیم رحیم پور نے انڈونشیا کے ساتھ اقتصادی تعاون کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی راہوں کا جائزہ لیا -
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر انصاف نے کہا ہے کہ ایران دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پیشقدم ہے
انڈونیشیا کی فوج نے ایک فوجی ہیلی کاپٹر کے گرکر تباہ ہونے کے نتیجے میں تیرہ افراد کے ہلاک ہونے کی خبر دی ہے -
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی سربراہی اجلاس کو فلسطینی کاز کی حمایت کے لئے ایک اچھا موقع قرار دیا ہے۔
وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ انڈونیشیا میں اوآئی سی کے ہنگامی اجلاس میں صیہونی حکومت کے جرائم کے بارے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف کا اعلان کیا جائےگا -