Sep ۲۹, ۲۰۱۸ ۰۷:۵۵ Asia/Tehran
  • انڈونیشیا میں سونامی 30 ہلاک سیکڑوں لاپتہ

انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی اور شہر پالو میں شدید زلزلہ اور سونامی کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جزیرہ سولاویسی میں زلزلے کے شدید جھٹکوں اور آفٹر شاکس کے بعد سونامی کی 10 فٹ بلند لہروں نے پالو شہر میں تباہی مچادی جس کے نتیجے میں متعدد عمارتیں منہدم ہوگئیں جب کہ 30 افراد ہلاک ہو گئے۔

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.5 ریکارڈ کی گئی ہے جس کی گہرائی زیر زمین 10 کلومیٹر تھی جس نے شہر پالو میں سونامی کی 10 فٹ بلند لہریں پیدا کیں جب کہ مسلسل آفٹر شاکس نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، سیکڑوں لوگ لاپتہ ہوگئے، بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔

واضح رہے کہ اگست کے مہینے میں انڈونیشیا کے سیاحتی مرکز لومبوک میں آنے والے زلزلے اور آفٹر شاکس کے بڑے واقعہ میں 460 سے زائد لوگ ہلاک ہوئے تھے۔

 

ٹیگس