-
ایران کے صوبے گیلان میں جدید طرز پر چاول کی کاشت
May ۰۲, ۲۰۲۲ ۰۷:۰۸ایران کے صوبے گیلان کے شہر رود سر میں چاول کی کاشت کو جدید طرز پر لے آیا گیا ہے۔
-
میمند شہر میں گلاب کے پھولوں کا فیسٹیول
May ۰۲, ۲۰۲۲ ۰۶:۴۵ایران کے صوبے فارس کے مرکز شیراز سے سو کیلو میٹر کے فاصلے پر واقع شہر میمند میں پھلوں کی نمائش کا اہتمام کیا گیا، یہ شہر گلاب کے پھولوں کی پیداوار کے اعبتار سے بھی معروف ہے۔
-
تہران میں نیچرل ڈے کی رونقیں
Apr ۰۳, ۲۰۲۲ ۰۳:۳۱ایران کے شمسی کلینڈر کے پہلے مہینے فروردین کی تیرہ تاریخ کو ایرانی عوام روز فطرت یا نیچر ڈے مناتے ہیں- تیرہ فروردین کو "سیزدہ بدر" بھی کہا جاتا ہے اور اس مناسبت سے ایرانی عوام زمانہ قدیم سے ہی نئے سال کے آغاز سے بارہ دنوں تک سال کے بارہ مہینوں کی یاد میں باغات اور سبزہ زاروں میں جاتے ہیں تاکہ تعطیلات کا آخری دن سیر و تفریح میں گزاریں۔ نوروز کی تعطیلات کے تیرہویں دن ایرانی عوام کی سیر و تفریح، خیر و نیکی کا ایک عالمی پیغام ہے اور اس دن کے جشن اور رسومات کی جڑیں قدیم تاریخ و ثقافت میں پیوست ہیں۔ ا
-
اصفہان کے نقش جہاں اسکوائر میں نوروز کے مسافروں کی آمد
Mar ۲۹, ۲۰۲۲ ۰۰:۳۲عید اور نوروز کی تعطیلات کی آمد کے ساتھ ساتھ، اصفہان شہر نوروز کے بہت سے مسافروں کی منزل قرار پایا ہے، کورونا وباء کے دوران دو برسوں میں نوروز کے سفر محدود رہنے کے بعد، اس سال مسافروں کی ایک بڑی تعداد نے سفر کے لیے اصفہان شہر کا انتخاب کیا ہے۔
-
تخت جمشید ، نوروز کے مسافروں کی توجہ کا مرکز
Mar ۲۹, ۲۰۲۲ ۰۰:۱۷تخت جمشید صوبہ فارس کے مرکز میں واقع ہے، مرودشت سے 10 کلومیٹر شمال میں اور شیراز سے 57 کلومیٹر دور ہے۔ تحت جمشید ایران کے سب سے بڑے اور خوبصورت سیاحتی علاقوں میں سے ایک ہے جو ہر سال مسافروں اور سیاحوں کو نوروز کے موقع پر خوش آمدید کہتا ہے۔
-
اصفہان میں پولو کے مقابلے
Mar ۲۴, ۲۰۲۲ ۱۵:۴۱ایران کے تاریخی اور ثقافتی شہر اصفہان کے امام اسکوائر میں نوروز کے مسافروں کی سرگرمیوں کے لئے پولو کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔
-
ہمدان میں نوروز کے مسافروں کی آمد
Mar ۲۴, ۲۰۲۲ ۱۵:۳۴نئے ہجری شمسی سال 1401 کے آغاز اور نوروز کی چھٹیوں کے دوران پورے ایران سے شہر ہمدان میں مسافروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ ہمدان ایران کے ان شہروں میں سے ایک ہے کہ جہاں سیاحوں کی دلچسپی زیادہ نظر آتی ہے حکیم ابو علی سینا اور ایران کے معروف شاعر بابا طاہر عریان کے مقبرے بھی ہمدان شہر میں واقع ہیں۔
-
نئےسال کےموقع پرروضۂ امام رضا(ع) میں عوام کی عقیدت
Mar ۲۱, ۲۰۲۲ ۱۱:۴۸نئے ہجری شمسی سال 1401 کے آغاز کے موقع پر نواسۂ رسول حضرت امام علی ابن موسی الرضا علیہم السلام کے روضۂ اقدس پر زائرین کی بڑی تعداد موجود رہی اور نئے سال کے ابتدائی لمحات زائرین نے روضۂ امام رضا ع میں گزارے اور گریہ و زاری کے ساتھ عقیدت کا اظہار کیا۔
-
حافظ شیزاری کےمقبرے میں نئےسال 1401 کی تقریب
Mar ۲۱, ۲۰۲۲ ۱۱:۵۹ایران کے صوبہ فارس کی ثقافتی ورثے کے ادارے اور رضاکار فورس بسیج کےاحمد ابن موسی (ع) یونٹ کی جانب سے اتوار کی شام حافظ شیرازی کے مقبرے کے قریب نوروز کے مسافروں اور شیراز کے عوام کی موجودگی میں نئے ہجری شمسی سال 1401 کے آغاز کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
-
تہران کے پل فطرت میں نئےسال کے آغازکےموقع پر نورافشانی
Mar ۲۱, ۲۰۲۲ ۱۱:۵۴دارالحکومت تہران کے پل فطرت میں نئے ہجری شمسی سال 1401 کے آغاز کے موقع پر آتش بازی اور نور افشانی کی تقریب منعقد ہوئی۔