رہبر انقلاب اسلامی کا ترانۂ فجر قومی و بین الاقوامی فیسٹیول کے موقع پر پیغام
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے ایران کے قومی و بین الاقوامی ترانۂ فجر فیسٹیول کے اختتامیہ کے موقع پر اپنے تحریری پیغام میں گروہی ترانوں کو معرفتی و عملی قدروں کے فروغ کے انتہائی اہم قرار دیا ہے
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے ترانۂ فجر قومی و بین الاقوامی فیسٹیول کے اختتامیہ کے موقع پر اپنے تحریری پیغام میں گروہی ترانوں کو معرفتی، عملی اور انقلابی اقدار کے فروغ کے لئے انتہائی اہم قرار دیا۔
آپ نے فرمایا ہے کہ آواز، شاعری و موسیقی کے ساتھ گروہی صورت میں ترانہ خوانی کا گہرا اثر ہے.
ایران نے اس میدان میں اپنے فن و ہنر کو عالمی سطح پر منوایا ہے جس کی تازہ ترین مثال ایران میں تیار ہونے والا معروف اور شہرۂ آفاق ترانہ ’’سلام فرماندہ‘‘ ہے جو اب ایران کی سرحدوں سے آگے نکل کر دنیا کے دسیوں ممالک تک جا پہنچا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے ترانوں کے موضوعات کے انتخاب میں اسلامی، انقلابی اور قومی مسائل کو شامل کرنے پر بھی زور دیا۔