Feb ۱۰, ۲۰۲۰ ۱۲:۲۷
اتوار کے روز ایرانی سائنسدانوں کے ہاتھوں تیار ہونے والے سیمرغ راکٹ کو ’’ظفر‘‘ نامی ایک سیٹیلائٹ کے ساتھ خلا کی جانب بھیجا گیا اور سیمرغ، ظفر کو پانچ سو چالیس کلومیٹر کے فاصلے تک خلا میں پہونچانے میں کامیاب بھی رہا مگر راکٹ، سیٹیلائٹ کو طے شدہ مدار تک پہونچانے کے لئے مطلوبہ رفتار یعنی سات ہزار چار سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کرنے سے قاصر رہا اور نتیجے میں ’’ظفر سیٹیلائٹ‘‘، راکٹ سے جدا ہوجانے کے بعد مدار میں قرار نہ پا سکا۔ یہ سیٹیلائٹ دوبارہ چار ماہ بعد خلا میں بھیجا جائے گا۔