عالمی نیورو سرجری کانگریس کاشان میں شروع
Oct ۲۳, ۲۰۱۹ ۱۴:۰۲ Asia/Tehran
ایرانین نیورو سرجری سوسائٹی کے زیر اہتمام عالمی نیورو سرجری کانگریس آج سے مرکزی ایران کے تاریخی شہر کاشان میں شروع ہو گئی ہے۔
کاشان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز میں جاری عالمی نیورو سرجری کانگریس میں ایرانی ماہرین اور ڈاکٹر کے علاوہ امریکہ، اٹلی، جرمنی اور ترکی کے ماہرین مغز و اعصاب اور نیورو سرجن شرکت کر رہے ہیں۔
دو روز تک جاری رہنے والی اس عالمی کانگریس میں ٹیومرز، ٹراما، ویسکیولر، فنکشنل، پیرفیرل نروز، ایپیلیپسی، پیڈیاٹرکس اور اسپائنل جیسے امراض اور مشکلات کے علاج معالجے کے حوالے سے مقالے پیش کیے جارہے ہیں۔
اس موقع پر کئی ایک ورکشاپس بھی منقد کیے جائیں گے جن کا مقصد ایرانی اور غیر ملکی ماہرین مغز و اعصاب کے درمیان تبادلہ خیال کا موقع فراہم کرنا ہے۔