صیہونی حکومت کے میڈیا ذرائع نے ایران کے میزائلی حملے کے نتیجے میں کئی فوجی اڈوں میں ہولناک دھماکوں کی خبر دی ہے۔
اسرائیل پر سپاہ پاسداران انقلاب کی جانب سے سینکڑوں میزائل داغے جانے کے بعد غزہ کے عوام نے جشن منایا۔ اللہ اکبر اللہ اکبر کے نعروں سے فضا گونج اٹھی۔
ایران کے حملوں کے بعد اسرائیل نے جنگی کابینہ کا اجلاس بنکر میں طلب کرلیا ہے۔
حزب اللہ لبنان نے صیہونی جرائم کے جواب میں ایک بار پھر صیہونی حکومت کو میزائلی حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
یمن کی تحریک انصار اللہ نے شہر تل ابیب کو بیلیسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔
حزب اللہ لبنان نے بدھ کی رات قادر- 1 بلیسٹک میزائل کی تفصیلات شائع کیں۔
حزب اللہ نے کہا ہے کہ اس نے تل ابیب کے مضافات میں صہیونی جاسوسی ادارے موساد کے اڈے کو "قادر 1" بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔
یمنی مسلح افواج نے اتوار کے دن تل ابیب کے خلاف آپریشن کیا۔ اس آپریشن میں یمن کی جانب سے ہائپر سونک میزائل فائر کیا گیا۔
ایران کے صدر نے کہا کہ یمن کو میزائل دینے کے دعوے مضحکہ خیز ہیں۔
حزب اللہ لبنان نے اتوار کو تل ابیب کے خلاف یمن کے میزائلی حملے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا تھا کہ اس حملے نے صیہونی حکومت کی کمزوری و ناتوانی کو ثابت کردیا ہے۔