ایرانی صدر کی موجودگی میں بیلسٹک میزائل "اعتماد" کی رونمائي+ ویڈیو
Feb ۰۲, ۲۰۲۵ ۱۸:۳۷ Asia/Tehran
ایران نے سترہ سو کلو میٹر تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل اعتماد کی رونمائی کر دی۔
سحرنیوز/ایران: ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے وزارت دفاع کی جانب سے ہونے والی میزائلوں کی نمائش کا دورہ کیا۔
ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے دورے کے دوران سترہ سو کلو میٹر تک مار کرنے والے اعتماد بیلسٹک میزائل کی نقاب کشائی کی گئی۔
وزارت دفاع اور مسلح افواج کی نگرانی میں تیار ہونے والا جدید ترین بیلسٹک میزائل سولہ میٹر لمبا اور ایک اعشاریہ پانچ میٹر قطر کا حامل ہے۔ اعتماد میزائل ہدف کو نشانہ بنانے تک ہدایت کے مطابق حرکت کرتا ے۔