Jan ۲۶, ۲۰۲۵ ۱۵:۵۰ Asia/Tehran
  • سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کا مصنوعی ذہانت سے لیس میزائل کا کامیاب تجربہ

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے مصنوعی ذہانت سے لیس میزائل کا تجربہ کیا ہے جس نے اہداف کو کامیابی کے ساتھ تباہ کردیا۔

سحرنیوز/ایران: آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے لیس قائم اور الماس میزائلوں کا تجربہ ایران کے جنوبی صوبوں بوشہر اور خوزستان کے سمندروں میں ہونے والی فوجی مشقوں "اقتدار پیغمبر اعظم انیس" کے آخری دن کیا گیا۔ ان فوجی مشقوں کے دوران مصنوعی ذہانت سے لیس قائم اور الماس میزائلوں کو مہاجر چھ اور ابابیل پانچ ڈرون طیاروں سے فائر کیا گیا۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل علی رضا تنگسیری نے اس موقع پر کہا کہ بحریہ کے نظام اور سازوسامان کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بحریہ نے مختلف قسم کے بیلسٹک اور زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔ ایڈمرل تنگسیری نے مزید بتایا کہ ایران کے شمالی اور مرکزی حصوں میں واقع خلیج فارس میں وسیع پیمانے پر جنگی مشقیں کی گئیں جن کا مقصد بحریہ کی جنگی تیاریوں کو مزید بہتر بنانا تھا تاکہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا مقابلہ کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ان مشقوں کا ایک اور مقصد ہمسایہ ممالک کو امن اور دوستی کا پیغام پہنچانا تھا۔

 

 

ٹیگس